ایبٹ آباد کمیشن حکومتی من پسند افراد پر مبنی ہے۔ چوہدری نثار

nisar

nisar

پاکستان : (جیو ڈیسک) قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن حکومتی من پسند افراد پر مبنی ہے اور اس کا کام صرف گند پر پردہ ڈالنا ہے۔کمیشن کی سفارشات صرف حکومتی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہوں گی۔

ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دو مئی کے واقعے کو ایک سال گزر چکا ہے تاہم بطور قوم دو مئی کے واقعے سے ہم نے کچھ نہیں سی کھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید نہیں ہے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے بعد بھی کسی کے خلاف کاروائی ہو سکے گی۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کا قیام پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے خلاف ہے اور اس کے تمام ممبران حکومت کے نامزد کردہ ہیں۔