ایجنسیاں کسی کو سیاسی شہید بنانے سے باز رہیں۔ لیاقت بلوچ

Laiquat Baloch

Laiquat Baloch

لاہور : (جیو ڈیسک) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالات جو بھی ہوں فوج اور ایجنسیوں کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔ ایجنسیاں کسی کو سیاسی شہید بنانے سے باز رہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آئی جے آئی کی تشکیل پررقوم کی تقسیم کے مقدمے میں اصغر خان کے خط میں جماعت اسلامی کا کوئی ذکر نہیں، جماعت کو بدنام کرنے کی مہم کو بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا خفیہ ایجنسیوں کا کردار محدود کرنے کا بل پارلیمنٹ میں موجود ہے، سیاسی جماعتیں منظوری میں تعاون کریں۔