حقوق دیئے بغیر پاکستان کی بقاء ممکن نہیں۔ بابا حیدر

baba haider

baba haider

کراچی : (جیو ڈیسک) تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو حقوق دیئے بغیر پاکستان کی بقا ممکن نہیں حکمران ملک کی بقاء چاہتے ہیں تو مزید صوبوں کا مطالبہ پورا کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ ہزارہ کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہے، حکومت دیکھ لے ہزارہ وال کیا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ لوگوں کو حقوق دے، اگر پاکستان کی بقا چاہتے ہیں تو صوبوں کے مطالبے پورے کئے جائیں، لوگوں کو حقوق دیئے بغیر ملک کی بقاء ممکن نہیں۔

بابا حیدر زمان نے کہا کہ وزیراعظم اپنے گھر کے وزیراعظم ہیں، بلوچستان کی طرح ہزارہ کی محرومی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاقی جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے،تحریک صوبہ ہزارہ ایک سیاسی جماعت ہے، الیکشن لڑ کر اپنے پاں پر کھڑے ہوں گے، کچھ لوگ تحریک صوبہ ہزارہ پر تنقید کر رہے ہیں،ہم انتخاب لڑ کر اپنے حقوق حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہزارہ قوم کے لئے ایک فورم بنا دیا ہے، چیف جسٹس نے ہزارہ کے نوجوانوں کی شہادت پرازخودنوٹس نہیں لیا۔