سینیٹ انتخابات بلوچستان: آج دوبارہ گنتی ہو گی

Senate

Senate

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سینیٹ کیلئے بلوچستان کی سات جنرل نشستوں پرالیکشن کمیشن اسلام آباد ہیڈ آفس میں آج دوبارہ گنتی ہو گی۔ جس کے نتائج کے بعد سینٹ انتخابات کامرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

بلوچستان میں جنرل نشستوں پر اے این پی کے محمد داد اچکزئی کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے سیدنواب شاہ نے اعتراض کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی سات جنرل نشستوں پر نتائج روک دیئے تھے۔

سینٹ کیلئے بلوچستان کی بارہ نشستوں میں ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی دو ، دو جبکہ اقلیت کی ایک نشست پرامیدوارکامیاب قراردیئے جا چکے ہیں۔