ایرانی مجاہدین خلق کا نام امریکی دہشتگردوں کی فہرست سے خارج

Irani mujahideen group

Irani mujahideen group

امریکا(جیوڈیسک)امریکا کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کو ایران کے مجاہدین خلق گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے لیکن کہا ہے کہ اس گروپ کہ بارے میں امریکا کو شدید خدشات ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے مجاہدین خلق کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ مجاہدین خلق کی طرف سے تشدد ترک کرنے اور مجاہدین خلق کی طرف سے گزشتہ دس سال میں دہشت گردی نہ کرنے کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ مجاہدین خلق نے عراق میں اپنے اڈے پر امن طریقے سے ختم کرنے میں بھی معاونت کی تھی۔