ایران نے امریکا کا جاسوس طیارہ مار گرایا

Drone

Drone

ایران نے اپنی مشرقی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی فضائیہ نے بغیر پائلٹ پرواز کرنیوالے اسٹیلتھ جاسوس طیارہ بلوچستان کی سرحد کے قریب مشرقی سرحد پرقم شہر میں گرایا۔طیارے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ طیارہ جاسوسی کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اس میں ہتھیار نصب نہیں ہوتے۔
طیارے کے ملبے کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے کر اسکا تجزیہ شروع کردیا ہے۔ایرانی ٹیلی ویژن کیمطابق ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جواب ایرانی سرحد تک محدود نہیں رہیگا۔اس سے پہلے جولائی میں بھی ایران نے امریکا کا ایک جاسوس طیارہ ایٹمی تنصیبات کے قریب مارگرایا تھا۔