ایران پاکستان گیس لائن،امریکہ کمپنیوں پر پابندی عائد کرسکتا

Iran Pakistan Gas Pipeline

Iran Pakistan Gas Pipeline

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

حکومت نے آخر کار ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی منظوری دے دی گئی۔ ملکی میں جاری توانائی بحران کے باعث یہ منصوبہ پاکستانی معیشت کے لئے بہت زیادہ اہمت کا حامل ہے۔ مشیر پٹرولیم عاصم حسین کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ چھوٹے ترین روٹ کے باعث پاکستان کے سب بہتر منصوبہ ہے۔

دوسری جانب اس منصوبیکو شروع سے ہی امریکی اعتراضات کا سامنا رہا ہے۔ ایک غیر ملکی جریدے کے مطابق منصوبے میں شامل کمپنیوں پر امریکہ پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق یہ پابندیاں بہت زیادہ سخت نہیں ہوں اس وقت توانائی بحران کا حل زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ایران نے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔