ایران کو دس لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی ہدایت

naveed qamar

naveed qamar

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے ایران کو دس لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے کابینہ کی سب کمیٹی کی صدارت کے دوران کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران سے کھاد لے کر اس کو چاول اور گندم دی جائے گی۔ اس سلسلسے میں گذشہ ماہ مذاکرات تہران میں ہوئے تھے اور ایران نے گندم مئی کے ماہ میں بھیجنے کی درخواست کی تھی ۔

پاکستان جلد از جلد گندم بھیج کر کھاد منگوا سکتا ہے تا کہ آئندہ خریف کی فصل کیلئے پاکستان کے پاس یوریا کی مناسب مقدار موجود ہو۔