ایسٹورل اوپن ٹینس:اعصام الحق ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

aisam ul haq

aisam ul haq

پرتگال: (جیو ڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز نے ایسٹورل اوپن ٹینس ڈبلز کوارٹر فائنل میں ٹریٹ کونرڈ اور ڈومینک انگلوٹ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پرتگال میں جاری اے ٹی پی کلے کورٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور انکے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز نے فلپائن کے ٹرینٹ کونرڈ اور برطانیہ کے ڈومینک انگلوٹ کو پہلا سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے چار چھ، چھ چار اور دس پانچ کے اسکور سے شکست دی۔

ایسٹورل اوپن ٹینس ڈبلز کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور انکے پارٹنر جین جولین راجرز کا مقابلہ فرنچ جوڑی رچرڈ گیس کوئٹ اور راجر ویسلین سے ہوگا۔