انڈر21 گرلز ہاکی چیمپین شپ: ریلویز اور واپڈا فائنل میں مدمقابل

U 21 Girls

U 21 Girls

لاہور: (جیو ڈیسک) ریلویز اور واپڈا کی ٹیمیں انڈر ٹوینٹی ون گرلز قومی ہاکی چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ریلویز اٹھارہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور واپڈا پندرہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

جمعہ کو ہونے والے آخری لیگ میچز میں پاکستان بورڈ نے سندھ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ واپڈا نے بلوچستان کو دس گول سے شکست دی۔ ریلویز کی ٹیم نے پنجاب کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔