جونئیر ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے چین کو 0-1 سے ہرا دیا

pak china hockey

pak china hockey

مالاکا: (جیو ڈیسک) ساتویں جونئیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چین کو ایک صفر سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

ملائیشیا کے شہر مالاکا میں جاری جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے گروپ بی میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چین کیخلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کا واحد گول پاکستان کے محمد سلیمان نے پہلے ہاف میں اسکور کیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع ہوئے اور میچ کا فیصلہ اسی اسکور پر رہا۔ قومی ٹیم روایتی حریف اور تین بار کی چیمپیئن بھارت سے چھ مئی کو مدمقابل ہوگی۔