ایس ایم سی المنائی ٹرسٹ کے زیر اہتمام 8 ویں ونٹر میٹنگ کا آغاز ، انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹ )جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام خواجہ معین ہال میں ایس ایم سی المنائی ٹرسٹ کا 8واں ونٹر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ ونٹر میٹنگ کے افتتاح کے موقع پر جنرل باڈی اجلاس میں ایس ایم سی المنائی کے تمام ممبران کی رائے سے ایس ایم سی المنائی ٹرسٹ کے زیر انتظام ایس ایم سی المنائی ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو فعال بنا نے اور طلباء و طالبات کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائے گی ،بعد ازاں ایس ایم سی المنائی اسیوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز کارڈک سرجن ڈاکٹر شاہد سمیع کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔

جبکہ ڈیگر عہدیداروں میں ڈاکٹر اعظم خان نائب صدر ،ڈاکٹر قیصر سجاد جنرل سیکریٹری ،ڈاکٹر عبداللہ مطقیع جوائنٹ سیکریٹری ،ڈاکٹر امان قاسم خزانچی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ایسی سی المنائی ایسوسی ایشن کے پہلے جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ فیصل کیا گیا ہے جناح ہسپتال سے متعلق انتظامیہ امور سے متعلق معملات طے کرنے کے لئے ایس ایم سی المنائی ایوسی ایشن کے عہدیداران پر ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ، اور جنرل باڈی اجلاس کے تمام اقدامات کی منظوری دی گئی بعد میں منتخب ارکان سے پروفیسر الطاف ہاشمی چیئر میں ایس ایم سی المنائی ٹرسٹ نے حلف لیا اور تمام ممبران نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو فعال بنا نے اور طلباء و طالبات اور ملازمین کے فلاح و بہبود کے لئے متحد ہوکر کام کرنے کا عہد کیا۔

اجلاس کے بعد ایسی سی المنائی ٹرسٹ کی جانب سے ونٹر میٹنگ کے حوالے سے ایک انٹرنیشنل C.M.Eکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات جو امریکہ یورپ اور دیگر ممالک سے تشریف لائے وہ اپنے تحقیقی مقالات پیش کرینگی بین الاقوامی کانفرنس یکم جنوری 2013 تک جاری رہے گی ۔ایس ایم سی المنائی کے 8 ویں ونٹر میٹنگ کے سلسلے میں تمام تر انتظامات ڈاکٹر مکرم علی اور ڈاکٹر ثمیر قریشی نے انجام دیئے۔