ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی

asian stock

asian stock

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج مسلسل تیسرے روز مندی رہی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس ایک اعشاریہ چھ فیصد کمی سے ایک سو گیارہ اعشاریہ پانچ پوائنٹس پر آ گیا۔
ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں دو فیصد اورجاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی۔ چین،تائیوان،جنوبی کوریا،سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، بھارت،سنگاپور، ملائیشیا اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی۔