لاہور میں سی این جی اسٹیشن 72گھنٹے بعد کھل گئے

lahore cng

lahore cng

لاہور ریجن میں بہتر گھنٹے کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ عوام نے حکومت سے لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  گیس لوڈمنیجمنٹ پلان کے تحت پیر کی صبح چھ بجے سے آج صبح چھ بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رہے۔ جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار رہے۔ گیس کی سپلائی بحال ہونے پر سی این جی اسٹیشنز پر بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔ لوگ صبح سے ہی سی این جی اسٹیشنزپر گاڑیوں کی طویل قطاروں میں انتظار کرتے نظر آئے۔ اس موقع پر عوام کا شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔