ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دے گا

Asian Development Bank

Asian Development Bank

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں بجلی کے نظام میں بہتری کے لئے چوبیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق تین اقساط پر مشتمل اس پروگرام کے زریعے آٹھ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں یہ رقم دی جائے گی یہ منظوری اکاسی کروڑ ڈالر کے بڑے پروگرام کا حصہ ہے۔

اس فنڈسے پورے ملک میں موجود ڈھائی سو گریڈ اسٹیشنز کی تعمیر اور مرمت کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں بجلی کا نظام بہتربنانے اور بجلی کے سسٹم میں چوری کو کم کرنے کے لئے اب تک دو ارب نوئے کروڑ ڈالر کے چار پروگرم شروع کر چکا ہے۔