ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

asian stock

asian stock

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں آج تیزی رہی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس ایک اعشاریہ چار پوائنٹس اضافے کے بعد ایک سو چوبیس پوائنٹس پر آگیا۔
جاپان کے نکئی انڈیکس اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ایک اعشارہ ایک فیصد، ہونگ کونگ کے ہینگ سنگ انڈیکس میں ایک اعشاریہ نو فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا۔