ایشیاکپ : حفیظ اور جمشید کی بھارت کیخلاف ریکارڈ شراکت

mohammad hafeez

mohammad hafeez

بنگلا دیش : (جیو ڈیسک)ایشیاکپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہی ہے۔ محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے بھارت کیخلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں ناصر جمشید ایک سو بارہ رنز اور محمد حفیظ ایک سو پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

شیربنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف پاکستانی اوپنرز نے شاندارکارکردگی پیش کی اور پاک،بھارت ایک روزہ میچوں میں ایک سوانسٹھ رنز کی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ توڑدیا اور ایشیا کپ میں پہلی وکٹ پر دو سو چوبیس رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 

سابقہ ریکارڈ سروو گنگولی اور سچن ٹنڈولکر نے قائم کیا تھا۔ چھتیس اعشاریہ اوورزدو وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے دو سوپچیس رنز بنائے ہیں۔کریز پر اس وقت عمر اکمل اور محمد یونس موجود ہیں۔