ایشیا اوشیانا گروپ ٹوٹائی ٹینس، اعصام الحق کو شکست

Aisam ul Haq

Aisam ul Haq

ٹینس کے ایشیا اوشیانا گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان اور سری لنکا کی میچ 1-1 سے برابر ہو گیا. اعصام الحق کو سنگلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

جاری ایشیا اوشیانا گروپ ٹوٹائی کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان اِن ایکشن ہوئے۔ اسٹار کھلاڑی اعصام الحق قوم کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے انہیں لنکن حریف گوڈامانا کے ہاتھوں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ اعصام کے میچ کا اسکور 7-6، 7-5 اور 7-6 رہا۔

سنگلز مقابلوں میں دوسرا میچ پاکستان کے عقیل خان اور میزبان ملک کے تھینگرانجا کے درمیان ہوا۔ عقیل خان کے حریف ٹینس کھلاڑی چوتھے سیٹ کے دوران انجری کا شکار ہو کر باہر ہو گئے۔ میزبان کھلاڑی کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے سے عقیل خان فاتح قرار پائے جس سے ایشیا اوشیانا گروپ ٹو ایک ایک سے برابر ہو گیا۔