ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خسرہ کی وباء سے تین بچے جاں بحق ہو گئے

Children Died Measles

Children Died Measles

ٹوبہ ٹیک سنگھ(جیوڈیسک)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خسرہ کی وباء سے تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ چار کو تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا۔نواحی گاؤں 265 گ ب میں خسرہ کی وباء سے تین بچے محمد قمر، محمد علی اور طیب جاں بحق ہو گئے۔

مرنے والوں میں دو سگے بھائی ہیں۔ اطلاع ملنے پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متاثرہ گاؤں پہنچ گئیں اور تمام بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ادویات دی جا رہی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گاؤں کی ڈسپنری دو ماہ سے مکمل طور پر بند ہے۔ مناسب علاج نہ ہونے سے تینوں بچوں کی جان گئی۔