ٹوبہ ٹیک سنگھ: گھر میں آتشزدگی سے7 افراد جاں بحق

House Fire

House Fire

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اصل میڈیا ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے البتہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔