کووڈ 19 وبا کے شکار افراد میں منشیات کا استعمال بڑھ جاتا ہے، تحقیق

Vaccine

Vaccine

واشنگٹن: کووڈ وبا کے شکار افراد سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ تندرستی کے بعد یہ لوگ نشہ آور اشیا کا استعمال بڑھا دیتے ہیں، اگرچہ یہ امریکی تحقیق ہے لیکن خود پاکستان میں بھی اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

سیںٹ لوئی یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی عادات اور جسمانی صحت کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا جس کے نتائج طبی جریدے برٹش میڈیکل جنرل (بی ایم جے) میں شائع ہوئے ہیں۔

تحقیقی نتائج میں جنوری 2021ء تک کورونا سے متاثر ہوکر صحت یاب ہونے والے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس انسانی صحت پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے 40 فیصد سے زائد افراد ذہنی تناؤ، الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں اور انتہائی حساس ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ منشیات کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔

نتائج میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس جسمانی صحت کے ساتھ دماغی صحت کو بھی بری طرح سے متاثر کرتا ہے بالخصوص 60 سال یا اُس سے زائد عمر کے افراد کا دماغ بالکل ماؤف ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ کورونا سے متاثر ہونے والے 60 سال اس سے زیادہ افراد کے لوگوں کو صحت یابی کے بعد بھی نیند کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔