جنوبی افریقا 253 پر آل آؤٹ، پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے

Johannesburg Test

Johannesburg Test

جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان چھ رنز بغیر کسی نقصان کے آج دوسرے روز کا کھیل شروع کرے گا، قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کیلئے 247 رنز درکار ہیں۔

وانڈررز اسٹیڈیم میں سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میں گریم سمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ چھیالیس رنز پر ایک اور پھر دوسری وکٹ کے گر جانے سے یہ فیصلہ غلط ثابت ہو گیا۔ الویرو پیٹرسن بیس رنز بنا کر آٹ ہوئے تو کپتان گریم سمتھ چوبیس رنز کے ساتھ چلتے بنے۔

جیک کیلس نے کچھ قدم جمائے۔ اپنی نصف سنچری اور کیرئر کے تیرہ ہزار مکمل کرنے کے بعد وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔ تجربہ کار بلے باز کو پارٹ ٹائم بولر یونس خان نے چلتا کیا۔ پلیسس ٹوٹل میں اکتالیس رنز کا اضافہ کر سکے۔ پاکستانی بولرز نے پروٹیز کی آخری پانچ وکٹیں صرف 21 رنز کے عوض گرائیں۔

محمد حفیظ نے چار بیٹسمین کو شکار کیا۔ جنید خان اور عمرگل نے دو دو کھلاڑیوں کی امیدوں کے چراغ گل کئے۔ سعید اجمل کا جادو کسی پر اثر انداز نہ ہوا۔ دو سو ترپن رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی۔ اسکور جب بغیر کسی نقصان چھ تک پہنچا تو پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔