یوسف رضا گیلانی آج اپنی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرینگے

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

اسلام آباد(جیوڈیسک)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آج اپنی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرے گے۔

سابق وزیر اعظم کو سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کے الزام میں عدالت نے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلہ میں انہیں عدالت کی برخاستگی تک قید کی سزا سنائی تھی تاہم یوسف رضا گیلانی نے اس وقت مقررہ تیس یوم کے اندر اس فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جس کے بعد عدالت نے قرار دیا تھا کہ اپیل دائر نہ ہونے کے باعث یوسف رضا گیلانی کی سزاکو حتمی قرار دیا تھا۔ اب تقریبا سات ماہ کے عرصے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے عدالت عظمی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نظر ثانی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سوئس حکام کو خط نہیں لکھا تھا جبکہ موجودہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی کابینہ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے سوئس حکام کو خط لکھا ہے۔

یوسف رضا نے درخواست کے زائد المیعاد ہونے کے حوالے سے ایک علیحدہ درخواست بھی دائر کی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے آج خود سپریم کورٹ پیش ہونے کا امکان ہے۔