لکی مروت : سیکیورٹی فورسز پر حملہ ،9 اہلکار شہید، 6 شدت پسند مارے گئے

Security Forces

Security Forces

لکی مروت(جیوڈیسک)سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 اہلکار شہید ہوگئے۔ جوابی فائرنگ سے چھ شدت پسند بھی مارے گئے۔

لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں دہشت گردوں نے جدید اسلحے اور خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے عارضی فوجی چھانی پر حملہ کیا۔حملے میں 9 اہلکار شہید اور آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے۔دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔فورسز کی جوابی فائرنگ سے چھ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مساجد سے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کے اعلانات بھی کیے گئے۔