ایشیا کپ میں شاہد آفریدی پاکستان کے کپتان ہونگے؟

shahid afridi

shahid afridi

پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی چار ملکی ایشیاکپ میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے شاہد آفریدی کو کپتان مقررکرنے کی منظوری دیدی ہے۔

چارملکی ایشیا کپ بارہ سے بائیس مارچ تک ڈھاکا میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکرا اٹھارہ مارچ کو ہوگا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین ذکا اشرف نے ایشیا کپ کیلئے شاہدآفریدی کو کپتان مقررکرنے کی منظوری دیدی ہے۔ٹورنامنٹ کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے نوجوان پلیئرز کو موقع دیاجائے گا۔ نوجوان ٹیم کو منتخب کرنے کا مقصد ستمبر میں سری لنکا میں ہونیوالے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینا اور ورلڈکپ دوہزار پندرہ کی تیاری ہے۔