انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر مستعفی

Mario Pescante

Mario Pescante

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر اٹلی کے ماریو پیسانٹے نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ماریو پیسانٹے اٹلی میں اسپورٹس کی انتہائی طاقتور شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے آئی او سی کے عہدے سے استعفی اطالوی حکومت کی جانب سے روم اولمپک دوہزار بیس کی حمایت سے انکار کی وجہ سے کیا ہے۔

تہتر سالہ پیسانٹے آئی او سی میں اٹلی کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وزیر اعظم ماریومونٹی کے اولمپک بڈکی حمایت نہ کرنے کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اپنی حکومت سے اولمپک کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ان کا آئی او سی میں رہنا مناسب نہیں ہے۔