ٹی ٹوئنٹی:جنوبی افریقہ ڈرامائی انداز میں 3 رنز سے کامیاب

south africa

south africa

جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں تین رنز سے ہرادیا۔جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی دوایک سے جیت لی۔ آکلینڈ میں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پرایک سو پینسٹھ رنز بنائے۔جے پی ڈومینی اڑتیس،ہاشم آملا تینتیس اور کپتان ڈی ویلیئر انتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کے راب نکول اور ٹم ساتھی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم سات وکٹیں کھوکرایک سوباسٹھ رنز بناسکی۔ڈی لانگے کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے سات رنز درکار تھے لیکن دو وکٹیں کھوکر وہ صرف تین رنز بناسکے۔جیسی رائیڈر نے باون رنز بنائے۔ڈی لانگے،بوتھا اورمورکل نے دو،دو وکٹیں لیں۔