پاکستان، انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائیگا

t20

t20

پاکستان اور عالمی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے،انگلش ٹیم نے پانچ اور پاکستان نے دو میچز جیتے ہیں۔

ون ڈے سیریز میں عمدہ پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ایلسٹر کک کو شامل کیا گیا ہے، روی بوپارا کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور انکی شرکت مشکوک ہے۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے نوجوان بیٹسمین اویس ضیا کو چانس ملنے کا امکان ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز انگلینڈ نے جیتی ہے، اب ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ کھلاڑیوں نے سبق سیکھ لیا کہ انگلش ٹیم نے شکست کے بعد کیسے کم بیک کیا ہے۔