ایشیا کپ کرکٹ: قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

iqbal qasim

iqbal qasim

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کے لئے پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ کو لاہور میں منعقد ہو گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین اقبال قاسم کریں گے جبکہ کمیٹی کے اراکین اظہر خان، سلیم جعفر، آصف بلوچ اور فرخ زمان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب سے قبل غیر ملکی کوچ ڈیو واٹ مور سے بھی مشاورت کرے گی۔ ٹیم کے اعلان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ پانچ اور چھ مارچ کو لاہور میں منعقد ہو گا اور ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لئے سات مارچ کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔