دبئی ٹینس:راجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

roger federer

roger federer

دبئی :(جیو ڈیسک) سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دفاعی چیمپئن نوواک یوکووچ اور برطانوی اینڈی مرے پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ دبئی ٹینس کے تین مرتبہ کے فاتح اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے اسپین کے فلی کیانو لوپز کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

سوئس اسٹار نے سات پانچ اور چھ تین کی فتح کے دوران بارہ طوفانی ایسز لگائیں۔ سیمی فائنل میں رسائی کیلئے راجر فیڈرر کا مقابلہ روس کے میخائل یوزنی سے ہوگا۔