عدالت نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دے دی

 Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما شرجیل میمن کا نام عارضی طور پر ای سی ایل سے نکال دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں پی پی رہنما نے دبئی میں ہونے والی نمائش کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کی تھی۔

شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت سندھ نے شرجیل میمن کو نمائش کے لیے فوکل پرسن بنایا ہے اس لیے حکومت کی جانب سے ان کی شرکت ضروری ہے لہٰذا عدالت انہیں جانے کی اجازت دے، ان کے مؤکل 15 دسمبر سے 29 جنوری 2022 تک دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ْ

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور شرجیل میمن کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد پی پی رہنما کا نام عارضی طورپر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا اور انہیں دبئی جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے شرجیل میمن کو 10 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے