اقبال قاسم نئے کرکٹ چیف سلیکٹر مقرر

iqbal qasim

iqbal qasim

پاکستان :(جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستعفی محمد الیاس کی جگہ اقبال قاسم کو چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔ چیف سلیکٹر محمد الیاس نے چیئرمین پی سی بی کو استعفے پیش کر دیا۔

پی سی بی نے اقبال قاسم کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔ پانچ رکنی کمیٹی میں سلیم جعفر، فرخ زمان، آفتاب بلوچ اور اظہرخان شامل ہیں۔ اقبال قاسم کواعجاز بٹ کے دور میں بھی چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ بورڈ سے اختلافات کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

محمد الیاس، محسن خان کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے۔ محسن خان کے عبوری کوچ مقرر ہونے پرمحمد الیاس کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داری دی گئی تھی۔