محمد عامر کا پابندی کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ

amir

amir

پاکستان:(جیو ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے آئی سی سی کی جانب سے عائد پانچ سالہ پابندی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق محمد عامر نے تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی پابندی کے خلاف اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر نے اپنی وکیل کے ہمراہ دبئی میں آئی سی سی کے وکلا سے ملاقات کی۔

ذرائع محمد عامر سزا کے خلاف اپیل نہیں رحم کی درخواست کریں گے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے فاسٹ بولر پہلے ہی لندن کے قانون کے مطابق تربیتی ادارے میں چھ ماہ کی سزا کاٹ کر وطن واپس آچکے ہیں۔