ایشیا کپ کے لئے آٹھ رکنی قومی ٹیم مینیجمنٹ کا اعلان

PCB

PCB

پاکستان : ( جیو ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لئے آٹھ رکنی ٹیم مینیجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ ٹیم انتظامیہ میں نوید اکرم چیمہ کو مینیجر برقرار رکھا گیا ہے۔ جبکہ ڈیو واٹ مور ہیڈ کوچ اور جولین فاؤنٹین فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

ٹیم انتظامیہ کے دیگر اراکین میں فیصل حیات خان فزیو تھراپسٹ، صبور احمد ٹرینر، وسیم احمد شاہد ٹیم سیکیورٹی مینیجر، طلحہ بٹ ٹیم اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر شامل ہیں۔ قومی ٹیم سات مارچ کو ایشیا کپ میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔