سات ملکی اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم کو مشکلات درپیش

snooker

snooker

کراچی:( جیو ڈیسک ) سات ملکی انٹرنیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ کے آخری رانڈ میچز میں پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا رہاہے۔ پاکستانی کیوئسٹ عبدالستار نے ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

کراچی میں جاری بین الاقوامی اسنوکر چیمپیئن شپ میں عالمی چیمپیئن ایران کے حسین وفائی نے پہلے میچ میں پاکستان کے نوین پروانی کو چار صفر اور دوسرے مقابلے میں تھائی حریف نوپون سیانگ خام کو چار دو سے ہرا کر ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔

بھارتی کھلاڑی یاسین مرچنٹ کو یو اے ای کے محمد ال جواکر نے چار دو سے ہرایا۔ قومی چیمپیئن محمد آصف کو ہم وطن حریف عبدالستار کے خلاف چار صفر سے کامیابی ملی۔ قومی ٹیم میں شامل محمد سجاد، وشن گیر، سہیل شہزاد اور سلطان محمد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔