سات ملکی اسنوکر چیمپیئن شپ: سہیل شہزاد ھار گئے

snooker

snooker

کراچی : (جیو ڈیسک) سات ملکی انٹرنیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ میں کئی میچز کے فیصلے ہو گئے۔ ایونٹ کے دوسرے روز پاکستانی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا رہا۔ کراچی میں جاری انٹرنیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ کے دوسرے روز عالمی چیمپیئن ایران کے حسین وفائی نے پاکستان کے شرجیل محمود کو باآسانی چار صفر سے ہرایا۔

سابق ایشین چیمپیئن بھارت کے یسین مرچنٹ نے سہیل شہزاد کو چار صفر، تھائی کھلاڑی تیپچایا نوح نے وشن گیر کو چار ایک کے فرق سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم میں شامل عبدالستار میچ جیتنے میں کامیاب رہے اور یو اے ای کے محمد مصطفی شہاب کو سخت مقابلے کے بعد چار تین سے ہرا دیا۔