ایشین اسنوکو چیمپئن شپ: سلطان محمود نے دوسرا میچ جیت لیا

snooker

snooker

دوحہ : (جیو ڈیسک) ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے سلطان محمود نے فلسطینی کیوئسٹ کو شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔ایشین اسنوکر چیمپئن شپ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے ۔جس میں پاکستان کے سلطان محمود نے فلسطینی حریف ملک جنداللہدو مقابلے میں چار فریم سے شکست دی ۔ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے اس میچ میں سلطان محمود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو اٹھاون گیار ہ، بیالیس اڑسٹھ، چھیاسٹھ چالیس، چھپن انسٹھ اور چون چالیس سے ہرا دیا ۔ پہلے میچ میں سلطان محمود نے سری لنکا کے محمد منشی کو مات دی تھی۔