ڈیو واٹمور نے محمد یوسف کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلا لیا

whatmore dav

whatmore dav

پاکستان : (جیو ڈیسک) کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیمواٹمور کی سفارش پر ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلا لیا ہے، سات کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کل لاہور میں ہوں گے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں محمد یوسف ، کامران اکمل، عمر اکمل، محمد حفیظ، محمد عرفان، اعزاز چیمہ اور سہیل تنویر کو بلایا گیا ہے۔

محمد یوسف تقریبا ڈیڑھ سال سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہے لیکن وہ چند روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پریکٹس میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ قومی کرکٹ کوچ ڈیمواٹمور بھی انکو ٹپس بھی دے رہے ہیں۔