سرکوزی کی دوسرے مرحلے میں جیت کیلئے اتحاد کی کوشش

france election

france election

فرانس : (جیو ڈیسک)فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد دوسرے مرحلے میں کامیابی کیلئے دیگر پارٹیوں سے اتحاد کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ فرانسیسی الیکشن کمیشن کے اتوار کے روز کے صدارتی انتخاب کے جاری حتمی نتائج کے مطابق سوشلسٹ امیدوار فرانکوئس ہولینڈ نے اٹھائیس اعشاریہ چھ تین فیصد لے کر صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ جیت لیا۔ جبکہ صدرنکولس سرکوزے ستائیس اعشاریہ ایک آٹھ فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پہلے مرحلے میں دس امیدواروں نے حصہ لیا۔ ووٹوں کی شرح ستر فیصد سے زائد تھی۔ اب دوسرا مرحلہ پہلے اور دسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں ہولینڈ اور سرکوزی میں آئندہ ماہ کی چھ تاریخ کو ہوگا۔

سرکوزی نے دائیں بازوں سمیت تمام دیگر پارٹیوں سے اتحاد کیلئے بات چیت شروع کردی ہے۔ حتمی رائے عامہ کے جائزے کے مطابق دوسرا مرحلہ بھی ہولینڈ ہی جیتیں گے۔ جبکہ سیاسی مبصرین کے رائے ہیں کہ سرکوزی اتحاد کے ذریعے دوبارہ منتخب صدر ہوسکتے ہیں۔