امریکا نے ایران اور شام کی چھ کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی

america

america

واشنگٹن: (جیو ڈیسک)امریکا نے ایران اور شام کی چھ کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردی،اثاثے منجمد کی جانے والی کمپنیوں کیسربراہ امریکا کا سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے ایک ایگزیکیوٹو حکم پر دستخط کئے۔ جس کے تحت ان ملکوں اور اداروں کے اثاثے بھی منجمد کردئیے جائیں گے۔ جو ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی حقوق پامال کررہے ہیں۔

اوباما کے حکم کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے شام اور ایران کی انفرمیشن ٹیکنولوجی اور انٹیلی جنس سمیت چھ کمپنیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے۔ ان کے امریکا میں تمام اثاثے منجمد کردئیے۔ محکمہ خزانہ کے تحت ان اداروں کے سربراہاں کے اثاثے بھی منجمد کردئیے گئے ہیں۔ اور وہ امریکا کا سفر بھی نہیں کرسکتے۔