ایشین ٹیم اسکواش سیمی فائنل :پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے

Asian squash

Asian squash

کویت: (جیو ڈیسک) سولہویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو صفر سے ہرا دیا۔ ملائیشیا نے جاپان کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

کویت میں جاری سولہویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو صفر سے ہرا دیا۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال نے ہانگ کانگ کے لیو ایو کو گیارہ آٹھ، چار گیارہ، گیارہ آٹھ اورگیارہ نو سے شکست دی۔

دوسرے میچ میں فرحان محبوب نے عالمی نمبر چھتیس میکس کے خلاف گیارہ تین، چھ گیارہ ، گیارہ سات اور گیارہ نو سے فتح حاصل کی اور پاکستان کو فیصلہ کن برتری کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔