ایلزبتھ دوم

Elizabeth II

Elizabeth II

برطانیہ کی موجودہ حکمران جو اپنے باپ جارچ ششم کی وفات پر چھ فروری انیس سو باون کو تخت نشین ہوئی۔ انیس سو سینتالیس میں لفٹینٹ فلپ ماونٹ بیٹن المعروف ڈیوک آف اڈنبرا سے شادی ہوئی۔

 

شہزادہ چارلس ان کے ولی عہد ہیں۔ برطانیہ کے علاوہ آپ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جمیکا، بارباڈوس، برازیل سمیت کئی دوسرے ممالک کی ملکہ بھی ہیں۔ آپ دنیا کی واحد حکمران ہیں جو کہ ایک سے زائد آزاد ممالک کی حکمران ہیں۔ تخت نشینی کے ان 54 سالوں میں برطانیہ میں 10 وزیراعظم تبدیل ہوئے۔

ابتدائی زندگی
الزبتھ 21اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ پاپ کا نام پرنس البرٹ، ڈیوک آف یارک (بعد میں جارج ششم) ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم گھر مان کی زیر نگرانی حاصل کی۔

ولی عہد
1936 میں جب آپ کے باپ پرنس البرٹ اپنے بھائی کے تخت چھوڑنے کے بعد بادشاہ بنے تو آپ کو ولی عہد بنایا گیا۔