ایم سی سی کے زیر اہتمام 8دسمبر 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مہمدہ چوک گجرات میں عظیم الشان محفل سماع منعقد ہو گی

گجرات (جی پی آئی) ایم سی سی کے زیر اہتمام 8دسمبر 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مہمدہ چوک گجرات میں عظیم الشان محفل سماع منعقد ہو گی۔

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نثار احمد نثاری نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایم سی سی کے زیر اہتمام8دسمبر 2012ء کو سالانہ عظیم الشان محفل سماع کا انعقاد کیا جائیگا ، جس کے مہمانان گرامی صاحبزادہ پیر سید ظہور الحسنین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ وڑائچانوالہ شریف ، صاحبزادہ مسرور الحق آوانی اور صاحبزادہ محمد رضوان منصور آوانی زیب سجادہ آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف ہونگے ، محفل سماع ایم سی سی کے صدر شیخ شفیق احمد اور فنانس سیکرٹری نوید احمد کے زیر انتظام منعقد ہو گی ، محفل سماع میں ملک کے ممتاز قوال انعام اللہ قوال اور سعید اللہ قوال و ہمنوا آف فیصل آباد عارفانہ کلام پیش کرینگے۔