ایم پی اے نشاط محمد ضیاء قادری کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ انتظامات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل ٹائون کا تفصیلی دورہ

Mohammad Nishat Zia Qadri

Mohammad Nishat Zia Qadri

کراچی: ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے عشرہ محرم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل امام بارگاہوں کے اطراف جلوسوں کے روٹس اہم شاہراہوں اور چورنگیوں اور چوراہوں پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ بروقت سہولیات کی فراہمی TMAشاہ فیصل ٹائون کی جانب سے کنٹرول روم8،9اور10محرم الحرام کو 24گھنٹے فعال رہے گا ،شاہ فیصل ٹائون میں میونسپل ایمرجنسی کے نفاذ کے تحت تمام افسران وملازمین کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہے ۔شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوس اعزدران کے موقع پر خصوصی حفاظتی انتظامات کے پیش نظر جلوس میں ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کی جانب سے روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے خصوصی سرچ لائٹس نصب کئے گئے ہیں ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون میں قائم امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کرکے ماتمی جلوس و مجالس کے حوالے سے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے TMAشاہ فیصل ٹائون کے متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ اعزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر مسائل سے پاک ماحول کا قیا م یقینی بنا یا جائے۔

جلوس کے روٹس پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات اکو مزید بہتر بنا یا جائے روٹس پر حائل تمام رکاوٹوں کا خاتمہ اور روٹس پر عائد پارکنگ پر سختی سے عملد آمد کیا جائیان خیا لات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹائون آفیسر انفرا اسٹرکچر اسلم پرویز ،ٹائون آفیسر ریگولیشن عامر زئی ،ڈپٹی ٹائون آفیسر انفارمیشن محمد ارشد کے ہمراہ مسجد و امام بارگاہ حر گرین ٹائون ،قصر شمیم کالونی گیٹ اور شاہ فیصل کالونی نمبر5میں امام بارگاہ زینب کلثوم کے دورے پر منتظمین سے ملاقات کے موقع پر موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے منتظمین سے ملاقات کرکے اُن سے امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوسوں کے پر مٹ ہولڈرز نے عشرہ محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی و اتحاد و بھائی چارگی کے فروغ کے حوالے سے حق پرست عوامی نمائندوں کی کاوشوں کی تعریف کی منتظمین نے سہولیات کی فراہمی اور بہتر حفاظتی انتظامات پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن ،رینجرز اور علاقہ پولیس کی کاوشوں کو بھی سرا ہا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر عزداروں کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اور جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے لئے حق پرست عوامی نمائندے ،ذمہ دران و کارکنان شب روز اپنی خدمات کی انجام دیہی میں مصروف ہیں انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیں۔