واقعہ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے۔اقبال محمد علی خان

IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN

IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں باطل نظام اور نظریے کے آگے جھکنے کے بجائے سر کٹا نے کو ترجیح دی کربلا کے فلسفے کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے واقعہ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں عشرہ محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رینجرز ،پولیس اور بلدیاتی افسران کے علاوہ ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ دران بھی موجود تھے اعزداروں کو مکمل تحفظ اور دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بنا نے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان و رضا کار سیکورٹی کے انتظامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے نظر آئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ بقائے اسلام اور حق پرستی کے پرچم کو بلند رکھنے کے لئے اپنے اور اپنے رفقاء کی جان بھی قربان کردی۔

اقبال محمد علی خان نے کہاکہ واقعہ کربلا ہمیں درس دیتا ہے کہ جب بھی کبھی آزمائش کا وقت آئے اور حق پرستی کی راہ میں دشواریاں آئے اور باطل و ظالموں کی سازشوں سے ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیئے انہوں نے کہاکہ کچھ سازشی عناصر اسلام دشمن طاقتوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے غیر متزلزل اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو کمزور کرنا اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لئے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو قتل عام کرکے اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں مگر ایسی صورتحال میں ہمیں سنت سید ناامام حسین زندہ کرنا ہوگا اور صبر و شکر کے ساتھ سب کو مل کر اپنے اتحاد کے زریعے ان سازشی عناصر کو ناکام بنا نا ہوگا جلوس کے دوران عزادار تنظیموں کے عہدیداروں اور منتظمین جلوس سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ آج ہمیں اپنے اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی کا بھر پور ثبوت دیا ہوگا۔

اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے کر اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینا ہے انہوں نے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں اتحاد و یکجہتی اور برد باری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات اور عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے حوالے سے اقدامات میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔