ایم کیوایم کا یوم تاسیس آج،حیدر آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل

MQM

MQM

کراچی : (جیو ڈیسک)ایم کیو ایم کے اٹھائیسویں یوم تاسیس کے موقع پر حیدرآباد میں جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں.جلسے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر حیدر آباد کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے کارکن اور شہریوں نے رات گئے تک ریلیاں نکالیں اور ایم کیو ایم کے نغمات پر رقص کئے اور بھنگڑے ڈالے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انیس احمد قائم خانی نے رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ جسلہ گاہ کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر صغیر احمد اور وسیم آفتاب نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جلسے میں لاکھوں افراد شریک ہو کر یہ ثابت کردیں گے کہ حیدرآباد الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔