بنگلہ دیش : پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

hafeez

hafeez

بنگلہ دیش (جیو ڈیسک)بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کرکٹ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنا پچھلا میچ کھیلنے والی ٹیم میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔

ڈھاکا کے شیر بنگال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا ہے وکٹ کیپنگ کے فرائض عمر اکمل انجام دیں گے جبکہ بھارت نے جڈیجا کہ جگہ یوسف پٹھان کو شامل کیا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔پاکستان کے اوپنر محمد حفیظ نے کہا ہے بھارت کے خلاف میچ کا دباؤ نہیں لیں گے۔