ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جمہوریت کا استحکام اور انسانیت کی خدمت پر یقینی رکھتی ہے ، رضا ہارون

کراچی (محمد ارشد) متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہر جو ملک میں جمہوریت کا استحکام کے ساتھ انسانیت کی خدمت شہر اور گاہوں کی تفریق کے بغیر ترقی کو یقینی بنا رہی ہے بلکہ بلکہ عوام کو بنیادی مسائل کو حل کر کے سہولیات عوام کے دہلیز تک پہنچا رہی ہے متحدہ قومی موومنٹ خود نمائشی پر یقین نہیں رکھتی بلکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عملی اقدامات کے ذریعے علاقائی ترقی ،عوامی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ، اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری ، ڈاکٹر ندیم مقبول ،چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر6 میںحق پرست رکن صوبائی اسمبلی حلقہ 120نشاط ضیاء قادری کے ترقیاتی فنڈز تعمیر کئے گئے جامعہ ملیہ روڈ تا صدیق گوٹھ تک ایک کلو میٹر طویل ماڈل روڈ اور یونین کونسل نمبر3میں TMAشاہ فیصل کی جانب سے تعمیر کئے گئے ناصر حسین شہید فیملی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ دران ، سابقہ بلدیاتی ناظمین کونسلرز اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

رضا ہارون نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری ہے ، اس کے ذریعے ہی گلیوں اور محلوں کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی جانب گامزن اور عوام کو بنیادی سہولیاتی اُن کی دہلیز تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ رضا ہارون نے علاقائی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بہتر اقدامات پر اراکین اسمبلی ، TMAشاہ فیصل کے چیف آفیسر ، ٹاؤن ایڈمنسٹریشن تمام محکموں کو مبارکباد پیش کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم وعدے نہیں عملی اقدامات حق پرست عوامی نمائندے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور اُن کے فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی ، شاہراہوں ،گلیوں کی تعمیر اور کھیل کے میدانوں اور فیملی پارکوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا کر عوامی زندگی میں خوشحالی لانے کے لئے کوشاں ہیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے تعمیر ہونے والے ماڈل شاہراہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شاہراہ کی تعمیر سے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بن سکے گا وہیں یونین کونسل نمبر6 میں قائم 70 سے زائد پرائیویٹ سوسائٹیز اور درجنوں گوٹھوں کے مکین بھی شاہراہ سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے بتا یا کہ ماڈل شاہراہ کی تعمیر سے قبل فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی تنصیب کو بھی یقینی بنا یا گیا ہے۔تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہاکہ ایم کیو ایم ترقی اور خوشحالی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور بلا تفریق انسانیت کی خدمت کے ذریعے عوامی خوشحالی کی جدو جہد میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت اور عوامی تعاون کے ذریعے شہر کراچی کی گلی کوچوں کی طرح پورے ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے علاقائی ترقی اور عوامی خدمات کی انجام دہی پر حق پرست اراکین اسمبلی ایم کیو ایم کے ذمہ دران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی معاونت کے ذریعے شاہ فیصل ٹاؤن کو مسائل سے پاک اور عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گئے۔