ایم کیو ایم کے چار ارکان اسمبلی کے استعفے منظور

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد دہری شہریت کے معاملے پر قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم کے چار ارکان کا استعفی منظور کیا گیا ہے جن میں حیدر عباس رضوی،فوزیہ اعجاز، ندیم احسان اور طیب حسین شامل ہیں۔ استعفے 29 نومبر سے منظورکئے گئے۔

سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے والے ایم کیو ایم کے چار اراکین میں رضا ہارون، عبدالمعید صدیقی ، عسکری تقوی اور ڈاکٹر محمد علی شاہ شامل ہیں۔مستعفی ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے صادق میمن اور مراد علی شاہ بھی شامل ہیں۔