یورپ نے روس پر پابندیوں کا نیا پیکیج منظور کر لیا

European Union Sanctions

European Union Sanctions

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کی صدارت کرنے والے ملک فرانس نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کی منظوری کا اعلان کر دیا۔

خبر کے مطابق، اپنے بیان میں فرانس نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد پابندیوں کا فیصلہ کیا جو عام شہری اور اداروں سمیت روسی معیشت کے کئی شعبے کو متاثر کرے گا جبکہ ان میں شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری اور پر تعیش اشیا کی برآمدات ممنوع ہونگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے عالمی تجارتی تنظیم کو روس کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ ملک کی شق کے اطلاق کو معطل کرنے سے متعلق ایک اعلامیہ کی بھی منظوری دی ہے۔

یورپی یونین کے صدر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک سمیت معروف کثیر الجہتی مالیاتی اداروں میں روس کے رکنیت کے حقوق کو معطل کرنے کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے حالیہ پابندیاں روس کو یوکرین پر جنگ روکنے کے لیے ہے۔